نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک مہینے سے زیادہ سے دہلی کی سرحدوں پر رہنے والے کسانوں اورحکومت کے درمیان مذاکرات اب تک ناکام ہو چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں نگاہ ایک بار پھر سپریم کورٹ کی طرف ہے۔ موسم سرماکی تعطیلات کے بعد عدالت کھل گئی ہے۔ اس ہفتے اس معاملے پر سماعت متوقع ہے۔سپریم کورٹ نے آخری بار 17 دسمبر کو اس کیس کی سماعت کی تھی۔ اس دن کچھ درخواستیں داخل ہیں،جن میں کسانوں کو سڑک سے ہٹانے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ کچھ درخواستوں میں کسانوں کی تحریک کی حمایت کا بھی اظہار کیا گیا۔ عدالت میں کسانوں کی تنظیموں کی دلیل کو سن کر کوئی حکم دینا تھا۔ لہٰذاسماعت ملتوی کردی گئی۔ اس وقت عدالت نے کہا تھا کہ اگر کسان پر امن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں تو فی الحال اس معاملے میں سماعت ملتوی کی جانی چاہیے۔